ایم اے مقیم ایڈوکیٹ سپریم کورٹ کی بی آر ایس میں شمولیت ، ہریش راؤ کا خطاب
سنگاریڈی 25 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بی آر ایس پارٹی کو حلقہ اسمبلی سنگاریڈی میں اس وقت مزید تقویت حاصل ہوئی جب جناب ایم اے مقیم ایڈوکیٹ سپریم کورٹ و چیر مین منا بن فاونڈیشن نے کثیر تعداد میں اپنے حامیوں کے ہمراہ بی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ موضع ملکا پور میں بھی کانگریس و بی جے پی قائدین و کارکنان بی آر ایس میں شامل ہوگئے۔ سنگا ریڈی کے محلہ نعل صاحب گڈہ میں مسلم نوجوان بھی بی آر ایس پارٹی میں شامل ہوگئے۔ سداسیو پیٹ میں منعقدہ جلسہ عام میں جناب ایم اے مقیم چیرمین منا بن فاونڈیشن کو ٹی ہریش راو وزیر فینانس نے بی آر ایس پارٹی کا کھنڈوا پہناکر ان کا بی آر ایس پارٹی میں خیرمقدم کیا۔ ٹی ہریش راو وزیر فینانس و صحت نے مخاطب کرتے ہوے کہا کہ بی آر ایس پارٹی کی کامیابی طئے ہے ۔ اس کو کوئی روک نھیں سکتا۔ تلنگانہ عوام نے کانگریس کو مسترد کرنے اور بی آر ایس کو منتخب کرنے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔ ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے بی آر ایس عوام کی واحد پسند ہے۔ انھوں نے بی آر ایس پارٹی امیدوار چنتا پربھاکر کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔ جناب ایم اے مقیم اڈوکیٹ سپریم کورٹ و چیرمین منا بن فاونڈیشن نے مخاطب کرتے ہوے کہا کہ منا بن فاونڈیشن گزشتہ تین سال سے کام کرہا ہے اور عوام کو صحت اور تعلیم شعبہ میں اپنا تعاون کیا ہے۔اسپورٹس کو فروغ دینے کیلئے بھی سعی کی ہے اور منا بن فاونڈیشن مستقبل میں بھی اپنی خدمات جاری رکھے گی ۔عوام کی مدد کرنے کا سلسلہ اسی طرح جاری رہیگا انھوں نے کہا کہ وہ آخری سانس تک عوام کے درمیان میں رہیں گے ۔ چنتا پربھاکر امیدوار بی آر ایس پارٹی نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر نے ان پر اعتماد کرتے ہوے پارٹی ٹکٹ دیا۔ انھوں نے کہا کہ جناب ایم اے مقیم خود اسمبلی انتخابات لڑنا چاہتے تھے لیکن ہریش راو وزیر فینانس کی خواہش پر انھوں نے انتخابات میں حصہ لینے کا ارادہ ترک کرتے ہوئے بی آر ایس میں شامل ہوگئے جس کیلئے وہ جناب ایم اے مقیم کے مشکور ہیں۔ اس جلسہ میں مدن ریڈی ایم ایل اے نرساپور’ وی بھوپال ریڈی سابق ایم ایل سی’ ایرولہ سرینیواس چیرمین ٹی ایس ایچ آئی ڈی سی’ ایم راجندر سابق ریاستی صدر ٹی این جی اوز ‘ چنتا گوپال’ اتماکور ناگیش’بچی ریڈی’ ایم اے حکیم’ ڈاکٹر سری ہری’ نرہر ریڈی’ شیخ رشید’ ایم اے باسط لکی’ محمد افتخار علی’ محمد لیاقت علی’ ستیہ یادو’ الیاس شریف کونسلر سداسیو پیٹ’ محمد اعجاز احمد’ محمد عثمان’ سبھاش فہد بن عبداللہ پپو’ محمد جاوید’ محمد سرور اور دیگر قائدین و کارکنان موجود تھے۔ جلسہ میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سنگاریڈی کے محلہ نعل صاحب گڈہ میں منعقدہ جلسہ عام میں محمد جمال’ سید مسعود علی’ سید منو اور مظہر الدین نے اپنے دوست احباب اور حامیوں کے ساتھ بی آر ایس میں شمولیت اختیار کی۔ جلسہ کو وی بھوپال ریڈی چیرمین اسٹیٹ فینانس کمیشن’ ایم اے حکیم ایڈوکیٹ’ شیخ صابر کونسلر’ امیر بیگ’ وجئے لکشمی چیرمین بلدیہ’ سہیل علی نے مخاطب کیا۔ اس موقع پر پی مانکیم وائس چیرمین ڈی سی سی بی’ شیخ امجد’ حبیب رسول شکیل مسعود بن عبداللہ بصروی’ وینکٹ’ گوردھن نائک’ وجئندر ریڈی’ نرسملو’ اور دیگر قائدین و کارکن اور عوام موجود تھی۔