حیدرآباد 7 ستمبر (سیاست نیوز) مجالس مقامی انتخابات سے قبل پارٹی کیڈر کو متحرک کرنے بی آر ایس ورکنگ صدر کے ٹی راما راؤ نے اضلاع کے دورہ کا منصوبہ بنایا ہے۔ پارٹی کے داخلی اختلافات اور مجالس مقامی کے مجوزہ انتخابات کے پس منظر میں پارٹی کارکنوں کو متحد کرنے کے مقصد سے کے ٹی آر نے 10 ستمبر سے دورۂ اضلاع کی تیاری کرلی ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق کے ٹی آر 10 اور 11 ستمبر کو کتہ گوڑم اور بھدراچلم اسمبلی جات کا دورہ کریں گے۔ 13 ستمبر کو گدوال میں ریالی اور جلسہ عام سے کے ٹی آر کا خطاب ہوگا۔ کسانوں کے مسائل، بی تحفظات اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے شکار متاثرین کی مدد جیسے مسائل کا احاطہ کیا جائے گا۔ تلنگانہ جاگروتی کی صدر کویتا نے گزشتہ دنوں ہریش راؤ اور سنتوش کمار پر بدعنوانیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔ پارٹی قائدین اور کارکنوں میں پائی جانی والی الجھن کو دور کرنے کیلئے کے ٹی آر نے دورۂ اضلاع کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔ 1