بی آر ایس کی انتخابی مہم

   

آرمور۔ 31 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بی ار ایس پارٹی امیدوار و سابقہ رکن اسمبلی آرمور اے جیون ریڈی نے آرمور حلقہ اسمبلی کے مختلف دیہاتوں کا دورہ کرتے ہوئے اپنی انتخابی مہم کا شاندار انداز میں پرچار کیا۔ ماکلور منڈل کے چننا پور دیہات کے نائب سرپنچ احمد پاشا نے جیون ریڈی کی قیادت میں بی ار ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی جیون ریڈی نے انہیں پارٹی کھنڈوا پہنا کر بی ار ایس میں شامل کیا۔ اسی طرح ارمور مہالکشمی کالونی کے افراد اور پرکٹ، سبریال، رام چندر پلی کے افراد نے بی ار ایس میں شمولیت اختیار کرلی۔اور کروڈو ریڈی کاپو سنگم کہ قائدین سے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر پارٹی قائدین و کارکنان موجود تھے۔

بی آر ایس میں شمولیت
کورٹلہ ۔ 31 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بی آر ایس پارٹی کی جانب سے کی جارہی ترقیاتی و فلاحی اسکیمات سے متاثر ہوکر کورٹلہ منڈل کے کلور گاؤں میں کئی نوجوانوں نے بی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر بی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے نوجوانوں نے حلقہ اسمبلی کورٹلہ ودیا ساگر راؤ کے فرزند ڈاکٹر کلواکنٹلہ سنجے کو بھاری اکثریت کے ساتھ ایم ایل اے منتخب کرنے کے لئے اپنی جانب سے ہر ممکنہ کوشش کرنے کا تیقن دیا۔ دریں اثناء ابراہیم پٹنم منڈل فقیر کونڈا پور گاؤں میں بروز پیر کلواکنٹلہ سنجے بی آر ایس امیدوار کی تائید میں بی آر ایس قائدین نے گھر گھر مہم چلائی۔