پوسٹر کی اجرائی، سابق وزیر محمد محمود علی نے کے سی آر کو تلنگانہ کا گاندھی قرار دیا
حیدرآباد۔ 26 اپریل (سیاست نیوز) بی آر ایس کے سینئر قائد سابق ومیر محمد محمود علی نے چلو ورنگل بی آر ایس سلور جوبلی تقاریب کا پوسٹر جاری کیا۔ عوام بالخصوص اقلیتوں کو جلسہ عام میں شریک ہوتے ہوئے بی آر ایس سے اپنی اٹوٹ وابستگی کا ثبوت دینے کی اپیل کی۔ اسمبلی حلقہ چارمینار بی آر ایس کے انچارج صلاح الدین لودھی کی قیادت میں 5 آر ٹی سی بسیں اور 20 کاروں کا قافلہ ورنگل روانہ ہو رہا ہے جس میں 300 افراد ورنگل جلسہ عام کے لئے شریک ہوں گے۔ پوسٹر ریلیز کے موقع پر بی آر ایس کے قائد محمد اعظم علی، محمد صفی الدین لودھی، وجئے کمار کے علاوہ دوسرے موجود تھے۔ محمد محمود علی نے بی آر ایس کے سربراہ کے سی آر کو تلنگانہ کا گاندھی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ے سی آر نے 14 سال کی پرامن تحریک میں علیحدہ ریاست حاصل کیا اور 10 سال تک حکمرانی کرتے ہوئے تلنگانہ کو ترقی اور بہبود کے معاملے میں سارے ملک میں رول ماڈل بنا دیا۔ بی آر ایس کے قائد صلاح الدین لودھی نے کہا کہ بی آر ایس کے سلور جوبلی جلسہ عام کے لئے عوام میں بالخصوص پرانے شہر کے عوام میں کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ تلنگانہ کے عوام سلور جوبلی جلسہ عام سے پارٹی کے سربراہ کے سی آر کے پیغام کو سننے کے لئے بے چین ہیں۔ بی آر ایس کی سلور جوبلی تقریب کانگریس حکومت کو اقتدار سے بیدخل کرنے کی بنیاد ثابت ہوگی۔ 2