بی آر ایس کی سلور جوبلی سیاست کا رخ بدل د ے گی

   

’’ گلابی ریالی چلوورنگل ‘‘ کو کامیاب کرنے کی اپیل، سنگاریڈی سے 200 سے زائد گاڑیوں کا انتظام: چنتا پربھاکر
سنگا ریڈی۔ 26 ؍اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) چنتا پربھاکر رکن اسمبلی سنگا ریڈی و صدر ضلع بی ار ایس پارٹی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ایس پارٹی کے 25 سال مکمل ہونے پر سلور جوبلی جلسہ عام بعنوان ’’ چلو ورنگل ‘‘27 اپریل بروز اتوار ورنگل میں منعقد کیا جا رہا ہے ضلع سنگا ریڈی سے چلو ورنگل پروگرام بی آر ایس پارٹی کارکنان و قائدین بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ اسمبلی سنگا ریڈی کی دو بلدیات اور 4 منڈلوں سے 200 سے زائد موٹر گاڑیوں کے علاوہ بسیں اور دیگر سواریوں کا انتظام ہے جس کے ذریعہ 5 ہزار سے زائد بی آر ایس کارکن ورنگل جلسہ عام کے لیے اتوار کی صبح 11 بجے سنگاریڈی سے روانہ ہوں گے۔ ہر سواری میں پانی اور کھانے کا انتظام کے علاوہ ایک قائد کو ان کی نگرانی کے لیے مقرر کیا جائے گا۔ صدر بی آر ایس پارٹی کے چندر شیکھر راؤ سلور جوبلی جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ چنتا پربھاکر نے کہا کہ گلابی ریلی چلو ورنگل کو کامیاب بنانے کے لیے بی آر ایس پارٹی قائدین و کارکنان شب و روز محنت کر رہے ہیں۔کانگریس پارٹی نے اقتدار میں انے سے قبل عوام سے جو وعدے کئے تھے ابھی تک وہ پورے نہیں ہوئے ہیں عوام کانگریس کو ضرور سبق سکھائیں گے۔ ورنگل جلسہ عام میں بی آر ایس سربراہ کے سی آر کی تقریر نہ صرف بی آر ایس قائدین و کارکنان کے مشعل راہ ہوگی بلکہ ریاست کی سیاست کا رخ بھی تبدیل کردے گی۔ انھوں نے حلقہ سنگاریڈی کے قائدین و کارکنان سے خواہش کی کہ وہ وقت کی پابندی کریں۔