حیدرآباد۔ 10 جون (سیاست نیوز) تلنگانہ کی اصل اپوزیشن بی آر ایس کی طلبہ تنظیم BRSV نے بس کرایوں میں اضافہ کے خلاف بس بھون پر احتجاجی دھرنا منظم کیا۔ اس دھرنے کی بی آر ایس وی کے ریاستی صدر جی سرینواس یادو نے قیادت کی۔ پولیس نے جی سرینواس یادو، پی ستیش، کے سوامی یادو کے علاوہ دیگر احتجاجی کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ سرینواس یادو نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ، طلبہ اور تعلیمی شعبہ کو نظرانداز کررہی ہے۔ بس کرایوں میں اضافہ کرتے ہوئے ہر طالب علم پر ماہانہ 250 تا 350 روپئے کا اضافہ مالی بوجھ عائد کررہی ہے جب کے سی آر چیف منسٹر تھے، بی آر ایس کے دور حکومت میں طلبہ پر کوئی مالی بوجھ عائد نہیں کیا گیا۔ ایک طرف حکومت خواتین کو آر ٹی سی بسوں میں مفت سفر کی سہولت فراہم کررہی ہے تو دوسری جانب بس کرایوں میں اضافہ کرتے ہوئے اس کی پابجائی کررہی ہے۔ اضافی شدہ قیمتوں سے فوری دستبرداری اختیار کرنے کا مطالبہ کیا۔ بی آر ایس وی کے ریاستی صدر نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے انتخابی منشور کے ذریعہ طلبہ سے ڈھیر سارے وعدے کئے۔ ان میں کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا گیا۔ فی ری ایمبرسمنٹ اور اسکالرشپ جاری نہ کرتے ہوئے طلبہ سے ناانصافی کی جارہی ہے اور بس کرایوں میں اضافہ کرتے ہوئے طلبہ پر مالی بوجھ عائد کیا جارہا ہے۔2