حیدرآباد ۔ 13 جولائی (سیاست نیوز) پٹن چیرو بی آر ایس رکن اسمبلی مہیپال ریڈی نے آج شام چیف منسٹر کی قیامگاہ پہنچ کر ان سے ملاقات کی۔ مہیپال ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کی افواہیں ہیں۔ 2014ء سے تین مرتبہ بی آر ایس ٹکٹ پر اسمبلی کیلئے منتخب ہوئے ۔ ان کی کانگریس میں شمولیت پر مقامی کانگریس قائدین کو اعتراض ہے، جس پر ریونت ریڈی نے ڈی ناگیندر و دیگر قائدین کو مقامی قائدین سے بات کرنے کی ذمہ داری ہے۔ ہفتہ کی دوپہر مہپال ریڈی نے ناگیندر سے ملاقات کی تھی ۔ ناگیندر نے پٹن چیرو قائدین سے تبادلہ خیال کیا ہے جس کے بعد ان کی کانگریس میں شمولیت کی راہ تقریباً ہموار ہوگئی ہے۔2