حیدرآباد۔/17 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) بی آر ایس اور بی جے پی سے اہم قائدین کی کانگریس میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔ بوتھ اسمبلی حلقہ کے بی آر ایس رکن اسمبلی راتھوڑ باپو راؤ نے آج ریونت ریڈی سے ملاقات کی۔ باپو راؤ نے کانگریس میں شمولیت کا ارادہ ظاہر کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ عنقریب کانگریس میں شمولیت اختیار کریں گے۔ اسی دوران گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن میں بی آر ایس کو اس وقت دھکہ لگا جب فلور لیڈر نے کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔ مادھا پور ڈیویژن کے کارپوریٹر جگدیشور گوڑ نے ریونت ریڈی سے ان کی قیامگاہ پر ملاقات کی۔ جگدیشور ریڈی کے ہمراہ ان کی اہلیہ نے بھی کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی جو سابق میں کارپوریٹر رہ چکی ہیں۔ شاد نگر، کوڑنگل اور کلواکرتی اسمبلی حلقہ جات سے تعلق رکھنے والے بی آر ایس اور بی جے پی قائدین نے بھی کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔ ریونت ریڈی کی موجودگی میں کلواکرتی اسمبلی حلقہ سے تعلق رکھنے والے سابق ایم پی پی اور مجالس مقامی کے دیگر نمائندوں نے کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔