سنگاریڈی10 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سنگاریڈی ضلع بی آر ایس پارٹی کے ضلع صدر سنگاریڈی ایم ایل اے چنتا پربھاکر نے کہا کہ بی آر ایس سلور جوبلی جشن اس ماہ کی 27 تاریخ کو ہنوماکنڈہ ضلع کے ایلکا ترتی میں تہوار کے ماحول میں منعقد ہوگا سنگاریڈی ایم ایل اے کیمپ آفس میں ایم ایل اے چنتا پربھاکر کی صدارت میں شہر اور منڈل قائدین اور کارکنوں کا ایک اجلاس منعقد ہوا اور ہدایات دی گئیں کہ تمام کارکن جلسہ میں شامل ہوتے ہوئے کامیاب کریں ایم ایل اے چنتا پربھاکر نے پارٹی قائدین و کارکنان کے ہمراہ پوسٹر کا افتتاح کیا انہوں نے کانگریس حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام سے کیے گئے وعدوں کو ابھی تک پورا نہیں کیا چنتا پربھاکر نے کے سی آر کو تمام عوام انہیں دل سے آشیرواد دینے کے لیے 27 اپریل کو جلسہ میں شرکت کریں ۔اس موقع پر سابق سی ڈی سی چیرمین کسلا بچی ریڈی۔ وجیندر ریڈی، سابق ٹی این جی او ایس ریاستی صدر مملا راجندر، لائبریری کے سابق چیرمین نارہاری ریڈی، شیوراج پاٹل، ٹاؤن صدر آر وینکٹیشورلو، سکریٹری نرسملو، منڈل پارٹی صدور چکرپانی، وٹھل، کونڈل ریڈی اور دیگر موجود تھے کے سی آر سابق چیف منسٹر نے 10 سال تک تلنگانہ کی ترقی کے لیے جو کام انجام دیے ۔ اس کی مثال نہیں ملتی۔