ظہیرآباد 29/ مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رکن اسمبلی ظہیرآباد کو نینٹی مانک راو نے آج نیالکل منڈل کے 20 مواضعات کے بی آرایس عوامی نمائندوں اور قائدین کے ساتھ یکم اپریل کوصبح 10 بجے مونگی چوراستہ پر واقع ایس ایل آر فنکشن ہال میں منعقد ہونے والی ” آتما سمیلن ‘‘ کے ضمن میں ہونے والے انتظامات کا جائزہ لیا ۔جس میں ایم ایل سی و ضلع انچارچ وینکٹ رام ریڈی بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کررہے ہیں ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی کے ہمراہ بی آر ایس پارٹی کے منڈل صدر رویندر ، زیڈ پی ٹی سی سوپنا بھاسکر ، نائب ایم پی پی گاؤ، منڈل پارٹی کے سابق صدر نرسمہا ریڈی ، منڈل جنرل سکریٹری راج کمار ، سرپنچ فورم کے صدر روی مدیراج ، سینئر قائدین پانڈورنگا راؤ پاٹل ، پراوین ، بسوراج پاٹل ، منڈل مواضعات کے پارٹی صدر اراکین منڈل پریشد سرپنچس کے علاوہ سرگرم اراکین معائنہ کے وقت موجود تھے ۔ اس خصوص میں رکن اسمبلی کونینٹی مانک راو نے نیالکل منڈل کے سبھی بی آر ایس کے عوامی نمائندوں اور قائدین سے وقت مقررہ پر سمیلن میں شرکت کی ہدایت کی ہے ۔