بی آر ایس کے کئی اہم قائدین کی آج دہلی میں کانگریس میں شمولیت، گدوال ضلع پریشد کی صدرنشین نے استعفی دے دیا

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔/19 جولائی، ( سیاست نیوز) برسر اقتدار بی آر ایس کو آج اس وقت دھکہ لگا جب گدوال ضلع پریشد کی صدر نشین شریمتی سریتا نے استعفیٰ پیش کردیا اور مکتوب فیکس کے ذریعہ ہائی کمان کو روانہ کردیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ سریتا نے کانگریس پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے اور کل کانگریس کے اہم قائدین کی موجودگی میں نئی دہلی میں کانگریس میں شمولیت اختیار کریں گی۔ اسی دوران ورنگل ضلع کے سابق رکن اسمبلی این سدھاکر راؤ نے بھی بی آر ایس چھوڑنے کا اعلان کیا۔ وہ عرصہ سے پارٹی سے ناراض تھے۔ ایم ایل سی نشست سے محرومی کے بعد انہوں نے خود کو پارٹی سرگرمیوں سے علیحدہ کرلیا تھا۔ سدھاکر راؤ نئی دہلی میں کانگریس میں شمولیت اختیار کرسکتے ہیں۔ بی آر ایس کے کئی قائدین نے کانگریس میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے جن میں سابق رکن اسمبلی وی ویریشم، سنیل ریڈی کے علاوہ رنگاریڈی ضلع پریشد کی صدرنشین انیتا ریڈی، رکن کونسل کے دامودر ریڈی، رکن کونسل پی مہیندر ریڈی، وقارآباد ضلع پریشد کی صدرنشین سنیتا مہیندر ریڈی، سابق رکن اسمبلی سرینواس ریڈی، ای رویندر ریڈی، سابق رکن کونسل دلیپ کمار شامل ہیں۔ر