بی آر ایس کے کاموں کو دیکھ کر ووٹ دینے کی خواہش

   

ظہیرآباد میں پرجا آشیرواد پروگرام ، کے مانک راؤ کا جلسوں سے خطاب
کوہیر /5 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ظہیرآباد رکن اسمبلی کے مانک راؤ نے پرجا آشیرواد پروگرام کے تحت کوہیر منڈل کے مختلف مواضعات وینکٹاپور ، یوتھی ریڈی ، مدری ، راج نلی ، ماچر ریڈی پلی ،پچارا گڑ کے علاوہ دو قبائلی تانڈوں میں اپنی انتخابی مہم کے دوران عوامی جلسوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی نے ظہیرآباد کے دلتوں کو دھوکہ دیتے ہوئے ایک غیر مقامی شخص کو لاکر یہاں پر اپنا امیدوار بنایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کے پاس کوئی امیدوار نہیں ہے ۔ جبکہ یہاں ظہیرآباد میں کئی ایک قابل تعلیم یافتہ دلت موجود ہے ۔ انہوں نے ظہیرآباد کی عوام سے خواہش کی ہے کہ وہ اچھی طرح غور و فکر کرنے کے بعد بی آرا یس پارٹی کو ووٹ دینے کی خواہش کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ 10 سالوں سے تلنگانہ کے کاموں کو دیکھتے ہوئے ووٹ ڈالنے کی خواہش کی ۔ اس موقع پر محمد کلیم الدین یوتھ لیڈر نے مخاطب کرتے ہوئے کانگریس اور بی جے پی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں جو فلاحی ترقیاتی کام انجام دئے جارہے ہیں کیا اور دوسری ریاست دیکھنے کو نہیں ملیں گے ۔ اس موقع پر سبھاش ریڈی ، شروتی اورند ریڈی ، راج شیکھر سرپنچ ، رام کرشنا ریڈی ، نرسمہا ریڈی ، نرسمہلو یادو ، صدر بی آر ایس پارٹی کوہیر منڈل ، آنند ، گوردھن ریڈی ،عبدالحنان ، اطہر جاوید نمائندہ ، ایم پی ٹی سی ، کوہیر محمد جلیل احمد کے علاوہ بی آر ایس پارٹی کے قابل لحاظ تعداد میں قائدین موجود تھے ۔