ریاستی صدر بنڈی سنجے کا دعویٰ، 30 اسمبلی حلقہ جات میں مضبوط موقف کا دعوی
حیدرآباد ۔15 ۔ جون (سیاست نیوز) بی جے پی ہائی کمان کی جانب سے بنڈی سنجے کے حق میں موقف اختیار کرنے کے بعد بنڈی سنجے نے بی آر ایس کے 25 ارکان اسمبلی کے ربط ہونے کا سنسنی خیز دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر حکومت کی کارکردگی سے ناراض 25 ارکان اسمبلی بی جے پی سے ربط میں ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ 30 اسمبلی حلقہ جات میں کانگریس کی تائید کرینگے تاکہ بی جے پی کو کامیابی سے روکا جاسکے۔ انہوں نے بی آر ایس کے ورکنگ صدر کے ٹی راما راؤ کے اس بیان پر تنقید کی جس میں انہوں نے کہا کہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے بی جے پی کارپوریٹر بی آر ایس کے ربط میں ہیں۔ بنڈی سنجے نے کہا کہ بی جے پی کارپوریٹرس کے بارے میں اظہار خیال کرنے سے قبل کے ٹی آر کو اپنے 25 ا رکان اسمبلی کی فکر کرنی چاہئے جو ہم رابطہ میں ہیں۔ بنڈی سنجے نے کہاکہ بی جے پی میں شمولیت کے خواہشمند قائدین کو اپنے عہدوں سے استعفیٰ دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 30 اسمبلی حلقہ جات ایسے ہیں جہاں بی جے پی کا موقف مستحکم ہے ، لہذا ان حلقہ جات میں کے سی آر بی جے پی کو روکنے کیلئے کانگریس کی مدد کرسکتے ہیں۔ر