بی آر ایس کے 8 سالہ دور میں 1.50 لاکھ ڈبل بیڈروم مکانات تعمیر کئے گئے

   

ہاوزنگ ڈپارٹمنٹ نے حکومت کو رپورٹ پیش کی ۔ 40 ہزار مکانات کی تعمیر کیلئے تنڈرس طلب نہیں کئے گئے
30 ہزار مکانات کے استفادکنندگان کا انتخاب نہیں کیا گیا، عہدیداروں کی رپورٹ پر چیف منسٹر حیرت زدہ
حیدرآباد /27 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) سابق بی آر ایس حکومت نے 8 برسوں کے دوران 2.73 لاکھ ڈبل بیڈروم مکانات منطور کئے۔ 1.60 لاکھ مکانات کی تعمیرات مکمل کی ۔کے سی آر کی زیر قیادت بی آر ایس حکومت نے 2015 میں ڈبل بیڈروم مکانات کی اسکیم کا آغاز کیا ۔ محکمہ ہاوزنگ نے کانگریس حکومت کو 2024 تک کے کاموں کی اسٹیٹس رپورٹ پیش کی ۔ سرکاری حلقوں میں دعوی کیا جارہا ہے کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی اور وزیر ہاوزنگ نے اس رپورٹ کو دیکھ کر حیرت کا اظہار کیا ہے۔ ہاوزنگ ڈپارٹمنٹ رپورٹ میں بتایا گیا کہ حکومت نے 2.73 لاکھ ڈبل بیڈروم مکانات کو منطوری دی تاہم تقریباً 40 ہزار مکانات کیلئے ٹنڈرس بھی طلب نہیں کئے گئے ۔ 1.60 لاکھ مکانات کی تعمیرات مکمل ہوئی تقریباً 35 ہزار مکانات کی تعمیرات آخری مراحل میں ہیں ۔ مزید 35 ہزار مکانات کی تعمیرات مختلف مراحل میں ہیں ۔ 30 ہزار مکانات کی تعمیرات مکمل ہوگئی ہے ۔ تاہم سابق حکومت نے استفادہ کنندگان کا انتخاب نہیں کیا ۔جس کی وجہ سے جن مکانات کی تعمیر ہوئی ہے ان کے دروازے کھڑکیاں اور دیگر چیزیں چوری ہو رہی ہیں۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ان مکانات کو نقصان بھی پہونچا ہے۔ ہاوزنگ ڈپارٹمنٹ کی رپورٹ میں اس بات کی بھی وضاحت کی گئی ہے کہ 8 اضلاع میں منظور ڈبل بیڈروم مکانات کی تعمیرات اندرون 30 فیصد ہے ۔ ضلع نارائن پیٹ میں 900 مکانات منطور ہوئے جس میں ایک بھی مکمل نہیں ہوا ۔ 44 کانات کی تعمیرات آخری مراحل میں ہیں ۔ ضلع آصف آباد میں صرف 8 مکانات مکمل ہوئے ہیں۔ جبکہ اضلاع وقارآباد ، نظام آباد، ورنگل ، ہنمکنڈہ ، کریم نگر ، عادل آباد ، منچریال میں 26 فیصد مکانات کی تعمیر مکمل ہوئی ہے ۔ سابق بی آر ایس حکومت نے منظورہ 2.73 لاکھ مکانات کی تعمیرات کیلئے جملہ 12 ہزار کروڑ روپئے کی ضرورت کا اندازہ لگایا گیا ۔ جس میں 2.30 لاکھ مکانات کی تعمیرات کا آغاز کیا ۔ ابھی تک 9 ہزار کروڑ روپئے خرچ کئے گئے ۔ جس میں 60 ہزار مکانات کی تعمیرات مکمل ہوئی ۔مابقی مکانات کی تعمیر کیلئے مزید 1833 کروڑ کی ضرورت کا عہدیدار اندازہ لگا رہے ہیں۔ پی ایم آواس یوجنا اسکیم کے تحت مرکز سے 2,178 کروڑ روپئے وصول طلب ہیں جس میں تاحال 1605 کروڑ روپئے وصول ہوئے ۔ حکام نے بتایا کہ مزید 573 کروڑ روپئے مرکز سے وصول ہونا باقی ہے ۔ 2