بھونگیر میں سینکڑوں نوجوانوں کی کانگریس میں شمولیت، پارٹی امیدوار انیل کمار کی مخاطبت
بھونگیر ۔ 3 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھونگیر میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ چکی ہے۔ کانگریس پارٹی شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔پہاڑی نگر علاقے کے مسلم نوجوانوں نے کانگریس پارٹی امیدوار انیل کمار ریڈی کی قیادت میں کانگریس میں شامل ہوگئے ہے۔سابق مارکیٹ کمیٹی ڈائرکٹر جلیل،اور سینکڑوں مسلم نوجوانوں نے انیل کمارریڈی سے ملاقات کی اور کانگریس میں شامل ہوگئے۔اس موقع پر انیل کمارریڈی نے کہا کہ کانگریس دور اقتدار میں ہی اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کی ترقی ممکن ہوئی تھی۔لیکن آج دس سالہ بی آر ایس حکومت میں اقلیتوں کو ہر معاملے میں نظرانداز کردیا گیا ہے۔اقلیتوں کو ایک لاکھ روپئے مالی امداد دینے کا وعدہ کرتے ہوئے انہیں دھوکہ دیا گیا۔اسی طرح وقف بورڈ جوڈیشل پاور کے علاوہ 12 فیصد تحفظات فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا لیکن اقتدار میں آنے کے بعد ان تمام وعدوں کو فراموش کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی دور اقتدار میں مسلمانوں کو چار تحفظات فراہم کئے گئے اور تعلیم اور روزگار کے موقع فراہم کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ مقامی رکن اسمبلی بھی مسلمانوں کی فلاح وبہبودی اور ترقی میں ناکام ہوچکے ہے۔بھونگیر شہر میں اقلیتوں کی ترقی وفلاح بہبودی کیلئے کچھ نہیں کیا گیا ہے۔صرف وقت گزاری کرتے ہوئے اقلیتوں کو نظرانداز کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کی چھ گیارنٹی اسکیمات سے اقلیتوں کو کافی فائدہ ہوگا۔سماج کے تمام طبقات کی ترقی اور فلاح وبہبودی کیلئے ان اسکیمات کا اعلان کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلمان اس بار کانگریس کے حق میں ہے اور کانگریس کو کامیاب بنائیں گے۔اس موقع پر کانگریسی قائدین مظہر،راشد حسین،اویس چشتی، اعجاز، عامر، سمیر، افروز،امتیاز،اور دیگرموجود تھے۔