بی آر ایس گوشہ محل اقلیتی قائدین کا آج اجلاس

   

حیدرآباد /21 جولائی ( سیاست نیوز ) حلقہ اسمبلی گوشہ محل کے اقلیتی قائدین کا ایک اہم اجلاس آج بی آر ایس پارٹی آفس میں منعقد ہوگا ۔ حلقہ گوشہ محل سے بی آر ایس کی کامیابی اور اقلیتی مسائل کی یکسوئی کیلئے اس اجلاس میں لائحہ عمل کو تیار کیا جائے گا ۔ جناب اسماعیل الرب انصاری بی آر ایس اقلیتی وینگ چیرمین گوشہ محلہ نے بتایا کہ شام 4 بجے اجلاس منعقد ہوگا۔ موجودہ حالات کے پیش نظر اس اجلاس کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ اس اجلاس میں گوشہ محل سے وابستہ سینئیر قائدین اور پارٹی ورکرس کثیر تعداد میں شرکت کریں گے ۔ اجلاس میں مہمان خصوصی کے طور پر گوشہ محل انچارج بی آر ایس پارٹی نند کشور ویاس عرف نندو بلال شرکت کریں گے ۔ حلقہ کی ترقی بالخصوص مسلم اقلیت کے دیرہنہ مسائل کی یکسوئی کیلئے کامیاب حکمت عملی تیار کی جائے گی ۔ انہوں نے حلقہ کے اقلیتی قائدین اجلاس میں شرکت کی خواہش کی ہے ۔ ع