بی آر ایس 100 حلقوں پر کامیابی حاصل کرے گی ۔ کویتا

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد /25 اگست ( سیاست نیوز ) بی آر ایس ایم ایل سی کے کویتا نے 100 سے زائد اسمبلی حلقوں میں کامیابی حاصل کرکے تیسری مرتبہ حکومت تشکیل دینے کا دعوی کیا اور عوام سے استفسار کیا کہ انہیں 3 گھنٹے برقی دینے کا وعدہ کرنے والی کانگریس چاہئے یا 24 گھنٹے برقی دینے والی بی آر ایس چاہئے ۔ یا پھر برقی موٹرس کو میٹر لگانے کی ہدایت دینے والی بی جے پی چاہئے اس کا فیصلہ کرلیں ۔ آرمور ضلع نظام آباد میں بی آر ایس امیدوار جیون ریڈی کی آشیرواد ریالی سے خطاب میں ان خیالات کا اظہار کیا ۔ رکن راجیہ سبھا سریش ریڈی ضلع پریشد صدرنشین وٹھل راؤ اور اے للیتا و دیگر موجود تھے ۔ کویتا نے کہا کہ 115 امیدواروں کا اعلان کرکے چیف منسٹر کے سی آر نے دلیرانہ فیصلہ کیا ہے ۔ بی آر ایس کے کے سی آر چیف منسٹر امیدوار ہیں انہوں نے کانگریس اور بی جے پی سے استفسار کیا کہ ان کا چیف منسٹر امیدوار کون ہے ۔