بی آر ایس 95 تا 105 حلقوں پر کامیابی حاصل کریگی : کے سی آر

,

   

حلقہ اسمبلی گجویل کو تلنگانہ کے سر پر تاج کے نگینہ کے طور پر ترقی دینے چیف منسٹر کا عزم

حیدرآباد /20 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) چیف منسٹر کے سی آر نے کہا کہ اسمبلی انتخابات میں بی آر ایس 95 تا 105 اسمبلی حلقوں پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے مسلسل تیسری مرتبہ ہیٹ ٹرک حکومت تشکیل دے گی توپران کے حدود میں واقع تمکنٹہ کے کنونشن ہال میں اسمبلی حلقہ گجویل کے بی آر ایس قائدین کے ساتھ ایک اجلاس سحے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ چیف منسٹر کے سی آر نے کہا کہ میرے دوست جہانگیر بھائی نے کاماریڈی سے مقابلہ کرنے کی وجہ دریافت کی ۔ اس کی بھی ایک وجہ ہے ۔ گجویل میں گھر اور اراضی رکھ کر میں وہاں کیوں جاؤں گا ۔ میں نے جہانگیر بھائی کو یقین دلایا کہ میں یہی رہوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ گجویل میں جو کامیاب ہوگا ریاست میں اس کی حکومت قائم ہوگی ۔ یہ قدیم روایت ہے ۔ یہیں سے مقابلہ کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔ میں کہیں بھی نہیں جارہا ہوں یہی رہوں گا ۔ مجھے یقین ہے گجویل کے عوام مجھے بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں گے ۔ گجویل کے لوگوں کو مزید سمجھانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ گجویل کو ترقی دینے کیلئے وہ بڑے پیمانے پر اقدامات کرچکے ہیں ۔ اب کی بار کامیابی کے بعد گجویل کو ملک کے مثالی حلقہ میں تبدیل کروں گا ۔ مجھے صرف ایک ہی بات کا افسوس ہے بحیثیت ایم ایل اے وہ عوام کے درمیان نہیں رہے ۔ چیف منسٹر کی ذمہ داری کی وجہ سے ساری ریاست پر توجہ دینا پڑتا ہے ۔ گجویل کے عوام میری اس مجبوری کو سمجھیں۔ وہ وعدہ کرتے ہیں میری ایم ایل اے کی آئندہ معیاد میں وہ مہینہ میں ایک دن عوام کو دیں گے ۔ پارٹی کے اہم کارکنوں سے ملاقات کرتے ہوئے ترقیاتی کاموں پر تبادلہ خیال کروں گا ۔ اسمبلی حلقہ گجویل کو ریاست تلنگانہ کے تاج پر نگینہ کی طرح ترقی دی جائے گحی ۔ وہ اس کی ذمہ داری قبول کر رہے ہیں ۔ چیف منسٹر کے سی آر نے کہا کہ وہ زندگی میں ایک بار شکست سے دوچار ہوئے ہیں ۔ وہ بھی شکست نہیں تھی بلکہ کامیاب ہوکر ہار گئے ۔ جب میری عمر 25 سال تھی جب الکٹرانک ووٹنگ مشین نہیں تھی ۔ بیالٹ پیپر سسٹم تھا مجھے جو ووٹ حاصل ہوئے تھے اس میں پانچ تا چھ ہزار ووٹوں کو ملادیا گیا ۔ جس کی وجہ سے مجھے 700 ووٹوں سے شکست ہوجانے کا اعلان کیا گیا ۔ دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی اجازت نہیں دی گئی ۔ ہائی کورٹ سے بھی رجوع ہوا مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا ۔ اس کے بعد میں نے کبھی پیچھے مڑکر نہیں دیکھا ۔ لوک سبھا ہو حا اسمبلی انتخابات ہو ہر موقع پر عوام نے انہیں کامیاب کیا ہے ۔ ن