بی ایس ایف جوانوں اور دیہی افراد میں جھڑپ پر ماحول کشیدہ

   

اگرتلا : تریپورہ کے دھرم نگر شہر میں قدم تالا کے اِچئیرہ پارعلاقے میں بارڈر سکیورٹی فورسز (بی ایس ایف) کے جوانوں اور دیہی علاقوں کے درمیان جھڑپ کے دوسرے دن چہارشنبہ کو بھی تناؤ کی صورتحال برقرار ہے۔ ہند۔بنگلہ دیش کی سرحد سے متصل علاقے میں دیہی افراد نے سرحد پر متعین ایک بی ایس ایف جوان پر ایک خاتون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا الزام عائد کیا جسے بی ایس ایف نے خارج کردیاہے ۔