کانکیر: چھتیس گڑھ کے کانکیر ضلع کے کوئیلی بیڑا میں واقع بی ایس ایف کیمپ میں ایک جوان نے پھندہ لگا کر خودکشی کرلی۔پولس ذرائع کے مطابق سوراج پی این نامی بی ایس ایف کا جوان کیرلہ کے وائناڈ ضلع کے رہنے والے تھے ، جس نے کل اپنے کیمپ میں پھندہ لگا کر خودکشی کرلی، جس سے ان کی موت ہوگئی۔ اس واقعہ کی جانکاری کے بعد سوراج کی نعش کو پھندے سے اتارا گیا اور اس کی اطلاع افسران کو دی گئی۔
بڈگام : جیش محمد کا ایک جنگجو گرفتار ، پولیس کا دعویٰ
سری نگر: جموں و کشمیر پولیس نے وسطی ضلع بڈگام میں جیش محمد نامی جنگجو تنظیم سے وابستہ ایک جنگجو کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے اسلحہ بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے ضلع بڈگام میں ناکہ چیکنگ کے دوران جیش محمد سے وابستہ ایک جنگجو کو گرفتار کیا ہے ۔