نئی دہلی : بی ایس ایف نے ایک بار پھر پاکستان کے مذموم منصوبے کو ناکام بنا دیا ہے۔ بی ایس ایف کے مہیلا پرہاری (فوجیوں) نے پنجاب کے امرتسر میں ہند پاک سرحد پر ہندوستانی علاقے میں گھسنے والے ڈرون کو مار گرایا۔یہ جانکاری بی ایس ایف نے دی ہے۔ بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 28 نومبر 2022 کو رات 10.47 بجے، بی ایس ایف کی خواتین نے امرتسر سیکٹر کے چاہ پور گاو?ں میں ہندوستان-پاکستان بین الاقوامی سرحد پر پاکستان کی طرف سے آنے والے ڈرون کی آواز سنی۔دراندازی کو ناکام بنانے کی کوشش میں بی ایس ایف اہلکاروں نے ڈرون پر گولی چلا دی۔ فائرنگ میں ڈرون نیچے آ گیا۔بی ایس ایف کے مطابق، اس کے بعد پورے علاقے میں تلاشی لی گئی، جہاں فائرنگ میں گرا ہوا ہیکسا کاپٹر (ڈرون) برآمد ہوا۔ ساتھ ہی سفید رنگ کی پولی تھین میں مشکوک اشیا(منشیات) بھی برآمد ہوئی ہیں۔ جس کی تفتیش کی جا رہی ہے۔واقعے کے بعد اعلیٰ حکام کو اطلاع دی گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر آس پاس کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔ تاکہ ڈرون سے لایا گیا کوئی اور مشکوک مواد برآمد کیا جا سکے۔