بی ایس ایف سپاہی کورونا وباء سے متاثر

   

ائیزول : ایک 40سالہ بی ایس ایف سپاہی جسے کورونا وباء کے دونوں ٹیکے لگائے جاچکے ہیں میزورم میں وباء سے متاثر پایا گیا ۔ اس کی ہلاکت کے بعد ریاست کے مہلوکین کی تعداد 5880 ہوگئی ۔ یہ تعداد 13 تاریخ سے تبدیل نہیں ہوئی تھی ۔ ان میں سے 139 تازہ متاثرہ افراد ہیں ان میں سے 86کو اینٹی جن ٹسٹ کے دوران متاثرہ پایا گیا تھا ۔ 52 آر ٹی ۔پی ٹی آر کے ذریعہ متاثر ہوئے تھے اور باقی افراد منگل کے دن متاثر ہوئے تھے ۔ حال ہی میں مزید 99 مریضوں کا ائیزول میں ، دیگر 27کا دوسرے اضلاع میں اور 41کا سفر کے دوران معائنوں سے پتہ چلا ہے ۔