بی ایس ایف میں مختلف عہدوں پر تقررات

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔/18 اپریل، ( سیاست نیوز) بارڈر سیکوریٹی فورس ( بی ایس ایف) کے شعبہ کمیونکیشن میں 1072 ہیڈ کانسٹبلس کی جائیدادوں پر تقررات کیلئے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں اور جملہ مخلوعہ جائیدادوں میں سے 25% جائیدادیں بی ایس ایف میں خدمات انجام دینے والوں کیلئے مختص ہیں جس کے لئے خواتین اور مرد امیدوار درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔ ہیڈ کانسٹبل ( ریڈیو آپریٹر ) 300 اور ہیڈ کانسٹبل ( ریڈیو میکانک ) 772 ہیں۔ قابلیت کے اعتبار سے جائیدادوں کے مطابق کسی بھی مسلمہ بورڈ سے میٹرک پاس یا اس کے مماثل امتحانات میں کامیابی لازمی ہے اور ساتھ ہی متعلقہ شعبہ میں آئی ٹی آئی یا میاتھس ، فزکس، کیمسٹری سبجیکٹس کے ساتھ انٹر میڈیٹ کامیاب کے علاوہ اُصول و ضوابط کے مطابق امیدوار کے جسمانی قد وخال ہونا بھی ضروری ہے ، عمر کے اعتبار سے 2019 تک امیدوار کی عمر 18 تا25 سال کے درمیان ہو ۔ انتخاب تحریری امتحان، پی ایس ٹی؍ بی ای ٹی اینڈ ڈاکیومنٹیشن ویریفیکیشن ، ڈرسکرپٹیو ٹسٹ اور میڈیکل ٹسٹ کی بنیادوں پر کیا جائے گا۔ آن لائن درخواست فیس 100 روپئے ہے۔ ادخال درخواست کا آغاز 14 مئی 2019 سے ہوگا اور آخری تاریخ 12جون مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے ویب سائیٹ http://bsf.nic.in ملاحظہ کریں۔