جالندھر: بی ایس ایف نے پنجاب میں انٹر نیشنل بورڈر کے پاس پاکستان سے ہندوستان میں گھسنے والے ایک ڈرون کو مار گرایاہے ۔بی ایس ایف کے رابطہ عامہ کے افسر جمعرات کو یہ اطلاع دیتے ہوئے ترن تارن ضلع کے فیروزپور سیکٹر میں ہربھجن سرحدی چوکی کے پاس گزشتہ رات آٹھ بجے ہندوستانی سرحد میں پاکستانی ڈرون داخل ہوا۔ انھوں نے بتایا کہ حفاظتی دستہ کے جوانوں نے ڈرون پر فائرنگ کرکے مار گرایا۔