بی ایس ایف نے دو پاکستانی ڈرون مار گرائے

   

جالندھر: بارڈر سیکورٹی فورس نے پنجاب میں بین الاقوامی سرحد پر دو پاکستانی ڈرون کو مار گرایا۔ جمعہ کی رات تقریباً 9 بجے بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے امرتسر کے اودھر دھاریوال گاؤں کے قریب کے علاقے میں ایک مشتبہ ڈرون کی آواز سنی۔ انہوں نے کہا کہ طے شدہ مشق کے مطابق، فوجیوں نے فوری طور پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ڈرون کو روکنے کے لیے فائرنگ کی۔ علاقے کی ابتدائی تلاشی کے دوران، بی ایس ایف اہلکاروں نے گاؤں اُودھردھاریوال کے کھیتوں سے ایک سیاہ رنگ کا ڈرون جزوی طور پر ٹوٹی ہوئی حالت میں برآمد کیا۔ ایک اور واقعہ میں، جمعہ کی رات تقریباً 09.24 بجے ، بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے امرتسر کے گاؤں رتن خورد کے کھیتوں میں ایک مشتبہ ڈرون کی بھنبھناہٹ اور کھیتوں میں کچھ گرنے کی آواز سنی۔ فوجیوں نے گولی باری کرکے ڈرون کو مار گرایا۔