بی ایس ایف نے پاکستانی ڈرون مار گرایا

   

Ferty9 Clinic

جالندھر: بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکاروں نے ہفتہ کی رات امرتسر ضلع کے دھنوکلان گاؤں کے قریب ایک پاک ڈرون کو مار گرایا۔بی ایس ایف کے تعلقات عامہ کے ایک افسر نے اتوار کو بتایا کہ بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے امرتسر کے دھنوکلان گاؤں کے قریب ایک مشتبہ پاک ڈرون کی آواز سنی۔ انہوں نے کہا کہ جوانوں نے ڈرون کو روکنے کے لیے فوری ردعمل کا مظاہرہ کیا اور منشیات کے ساتھ پاک ڈرون کو کامیابی سے مار گرایا۔ علاقے کی ابتدائی تلاشی کے دوران، بی ایس ایف کے اہلکاروں نے 3.3 کلوگرام ہیروئن کی کھیپ کے ساتھ ایک ڈرون (کواڈ کاپٹر، ڈی جے آئی میٹریس، 300 آر ٹی کے ) برآمد کیا۔