نئی دہلی، 07 مئی (سیاست ڈاٹ کام)بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے دو جوانوں کی کرونا انفیکشن کی وجہ سے موت ہوگئی۔بی ایس ایف نے جمعہ کو ٹوئٹ کے ذریعہ یہ اطلاع دی۔فورس نے کہا کہ دو جوانوں کی کوروناوبا کی وجہ سے موت سے ہم لوگ صدمے میں ہیں۔فورس کے ڈائرکٹرجنرل اور سبھی زمروں کے لوگ اپنے کورونا جنگجوؤں کی بے وقت موت کی وجہ سے دکھی ہیں۔
