نئی دہلی، 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بارڈر سکیورٹی فورس کے مزید 85 جوانوں میں کورونا وائرس کا انفیکشن پایا گیا ہے ، جس سے فورس میں اس وائرس سے متاثرین جوانوں کی تعداد بڑھ کر 54 ہوگئی ہے ۔اس دوران ایک ہیڈ کانسٹبل میں کورونا کا انفیکشن پائے جانے کے بعد بند کئے گئے فورس کے سی جی او کامپلکس واقع ہیڈ کوارٹر کی عمارت کو کھول دیا گیا ہے ۔فورس کی جانب سے آج یہاں جاری ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اپنی طے شدہ ذمہ داریوں کی تعمیل کرتے ہوئے اور آپریٹنگ سے متعلق سرگرمیوں کے دوران فورس کے 85 جوانوں میں کورونا انفیکشن کے معاملے سامنے آئے ہیں۔
