کراچی۔18مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان سوپر لیگ ملتوی کئے جانے کے اعلان تک مختلف ٹیموں سے وابستہ کھلاڑی، عہدیداروں، معاون عملہ ، امپائراورمیچ ریفری سمیت 25 غیرملکی لاہور میں موجود تھے۔غیرملکی براڈکاسٹرزاس کے علاوہ ہیں۔100 سے زائد غیر ملکیوں کے پاکستان سے روانہ ہونے سے قبل کورونا ٹسٹ ہوئے۔ ۔ پی سی بی نے کہا ہے کہ ایک ٹسٹ پر8 ہزار روپے کا خرچ آیا ہے۔ ٹسٹ کی رپورٹس 18گھنٹے میں آنے کا امکان ہے۔ فرنچائز مالکان کے ٹسٹ بھی کروائے گئے ہیں۔یاد رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان سوپر لیگ کو پہلے سیمی فائنلز اور فائنلز تک محدود کردیا گیا تھا لیکن حالات کے سنگین ہونے کے بعد اسے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔پی ایس ایل کو آخری مرحلے میں پہنچنے کے
باو جود ملتوی کرنے کے فیصلہ کو موجودہ اور سابق کھلاڑیوں نے بہتر فیصلہ قرار دیا ۔