بی ایس این ایل کو 4جی/ 5جی اسپیکٹرم ملے گا

   

نئی دہلی: ٹیلی کام کمپنی بھارت سنچار نگم لمیٹڈ (بی ایس این ایل) کے احیاء کی سمت میں آج ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے حکومت نے 4جی/ 5جی اسپیکٹرم مختص کرنے کے لیے 89047 کروڑ روپے کے پیکیج کا اعلان کیا۔وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت کابینہ کی میٹنگ میں اس سلسلے میں ایک تجویز کو منظوری دی گئی۔ حکومت حصص کی سرمایہ کاری کے ذریعہ بی ایس این ایل کو یہ اسپیکٹرم الاٹ کرے گی۔ اس کے ساتھ ہی بی ایس این ایل کا مجاز سرمایہ 1.5 لاکھ کروڑ روپے سے بڑھا کر 2.10 لاکھ کروڑ روپے ہو جائے گا۔یہ بحالی پیکیج بی ایس این ایل کو ایک مستحکم ٹیلی کام سروس فراہم کنندہ کے طور پر ابھرنے میں مدد دے گا۔