بی ایس این ایل کے نئے پلان اور پراڈکٹس پر عہدیداروں کی ریالی

   

حیدرآباد ۔ 26 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : بی ایس این ایل نے جدید بی ایس این ایل پلان اور پراڈکٹس کی تشہیر کا آغاز کردیا ہے ۔ اس سلسلہ میں بی ایس این ایل حیدرآباد کے زیر اہتمام آفیسرس نے گولی گوڑہ ٹیلی فون ایکسچینج تا بی ایس این ایل سرکل آفس نامپلی تک ایک ریالی نکالی گئی جس میں آئی این مرلی سی جی ایم تلنگانہ ، نوین کمار جی ایم ( بی این ) ، بھدرو جی ایم ( سیلس اینڈ مارکیٹنگ ) ، جتیندر سنگھ ڈی جی ایم ( ای بی ) ، وی رمانندم ڈی جی ایم ( سنٹرل ) ، ٹی وسنتھا اے جی ایم ( گولی گوڑہ ) ، سریش ، ایم ٹی مادھوا راؤ ، ایس ڈی ای اور راملو ایس ڈی ای اور دیگر عہدیداروں نے شریک تھے ۔ دوران ریالی عہدیداروں نے عوام سے رابط کر کے بی ایس این ایل موبائل ، براڈبیانڈ اور ایف ٹی ٹی ایچ سروسیس سے واقف کروایا ۔ اس موقع پر عہدیداروں نے عوام سے فیڈبیاک حاصل کیا اور جو شکایتیں حاصل ہوئی ہیں اس کے ازالہ کا تیقن دیا ہے ۔۔