بی ایس این ایل کے 70,000 ملازمین رضاکارانہ سبکدوشی کیلئے تیار

   

نئی دہلی 11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سرکاری ٹیلی کام ادارہ بی ایس این ایل کے صدرنشین و منیجنگ ڈائرکٹر پی کے پنور نے کہاکہ بی ایس این ایل کے زائداز 70,000 ملازمین پہلے ہی رضاکارانہ سبکدوشی کے لئے گزشتہ ہفتہ شروع کردہ اسکیم کو پہلے ہی قبول کرچکے ہیں۔ بی ایس این ایل کے 1.50 لاکھ کے منجملہ تقریباً ایک لاکھ ملازمین رضاکارانہ طور پر وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوشی کی اس اسکیم سے استفادہ کرنے کے اہل ہیں۔ بی ایس این ایل نے اس اسکیم کے لئے 77000 کا نشانہ مقرر کیا تھا۔ پنور نے کہاکہ ملازمین کی طرف سے غیرمعمولی طور پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔