نئی دہلی 8 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) 57 ہزار سے زیادہ بی ایس این ایل اور ایم ٹی این ایل کے ملازمین نے وی آر ایس کے تحت خدمات سے سبکدوشی اختیار کرنے کی مرضی ظاہر کی ہے۔ ایم ٹی این ایل ملازمین کی تعداد 60 ہزار سے زیادہ ہے۔ مرکزی معتمد مواصلات انشو پرکاش نے جمعرات کے دن اِس کی اطلاع دی اور کہاکہ سبکدوشی کے خواہاں ملازمین کی تعداد میں تیز رفتار اضافہ ہورہا ہے چنانچہ صبح یہ تعداد 40 ہزار تھی جو شام تک 57 ہزار ہوگئی۔ بحیثیت مجموعی بی ایس این ایل اور ایم پی این ایل کے جملہ ملازمین کی تعداد 60 ہزار سے زیادہ ہوچکی ہے۔ صرف بی ایس این ایل کے 57 ہزار ملازمین رضاکارانہ سبکدوشی کے خواہاں ہیں۔