بی ایس سی آنرس اور بی ٹیک اگریکلچر انجینئرنگ کورسیس میں داخلے

   

Ferty9 Clinic

پروفیسر جئے شنکر تلنگانہ اسٹیٹ اگریکلچر یونیورسٹی کا اعلان
حیدرآباد ۔ 26 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : پروفیسر جئے شنکر تلنگانہ اسٹیٹ اگریکلچر یونیورسٹی میں چار سالہ بی ایس سی (آنرس ) اور بی ٹیک ( اگریکلچرل انجینئرنگ ) کورسیس میں داخلوں کے لیے منعقد کئے جانے والے اگری سیٹ اینڈ انجینئرنگ سیٹ 2019 کے لیے اعلامیہ جاری ہوا ہے ۔ بی ایس سی ( آنرس ) میں داخلے کے خواہش مند امیدوار کو پی جے ٹی ایس اے یو / اے این جی آر اے یو سے اگریکلچر / سیوٹکنالوجی میں ڈپلوما کامیاب ہونا چاہیے اور امیدوار کی عمر 31-12-2019 تک 17 برس مکمل اور زیادہ سے زیادہ 22 برس ہونی چاہئے ۔ جب کہ بی ٹیک (اگریکلچرل انجینئرنگ ) کے امیدوار کی تعلیمی قابلیت بی جے ٹی ایس اے یو / اے این جی آر اے یو سے اگریکلچرل انجینئرنگ ڈپلوما کامیابی لازمی ہے ۔ اور امیدوار کی عمر 31-12-2019 تک 18 برس مکمل اور زیادہ سے زیادہ 23 برس تک ہوسکتی ہے ۔ واضح ہو کہ تعلیمی سال 2018-19 میں تعلیم مکمل کرنے والے افراد بھی درخواستیں داخل کرسکتے ہیں ۔ درخواست فیس 1200 روپئے ہے اور جسمانی معذورین کے لیے 600 روپئے ہے ۔ امیدوار کا انتخاب کمپیوٹر بسٹ ٹسٹ کے ذریعہ کیا جائے گا ۔ خواہش مند اہل امیدوار اپنی درخواستیں آن لائن میں 17-07-2019 تک داخل کرسکتے ہیں اور انٹرنس ٹسٹ 26-7-2019 کو منعقد ہوگا ۔ مزید تفصیلات کے لیے ویب سائٹ pjtsau.ac.in ملاحظہ کریں ۔۔