بی ایس پی ایم ایل سی رامو دویدی ساتھیوں سمیت گرفتار

   

دیوریا: بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) کے سابق ایم ایل سی رامو دویدی کے ساتھ ان کے تین ساتھیوں کو دیوریا پولیس نے لکھنؤ سے گرفتار کر کے یہاں ریمانڈ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا۔سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شری پتی مشر انے آج یہاں بتایا کہ رامو دویدی اور ان کے تین ساتھی یہاں مختلف مقدموں میں مطلوب تھے اور ان کی گرفتاری کے لئے دیوریا پولیس لگی ہوئی تھی۔ جمعہ کی رات دیوریا پولیس نے سابق ایم ایل سی رامو کو لکھنؤ کے بہو کھنڈی رہائش گاہ کے نزدیک سے گرفتار کیا۔