بی ایس پی سے خارج لوگو ں کو ایس پی میں جگہ نہ دی جائے: مایاوتی

   

Ferty9 Clinic

لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے آج کہا کہ ان کی پارٹی سے نکالے گئے لوگوں کو جگہ دینے سے سماج وادی پارٹی(ایس پی) میں عدم اطمینان زور پکڑ رہا ہے جو آخر میں بڑے نقصان کی وجہ بنے گا۔مایاوتی نے اتوار کو ٹوئٹ میں لکھا’ بی ایس پی و دیگر مخالف پارٹیوں سے بھی نکالے گئے لوگوں کو ایس پی میں شامل کئے جانے سے اس پارٹی کا خاندان و عوامی حمایت وغیرہ بڑھنے والا نہیں ہے بلکہ اس سے یہ اور بھی کم اورکمزور ہوتا ہوا چلا جائے گا۔انہوں نے کہا’ایس پی کو یہ معلوم ہونا چاہئے کہ ایسے مفاد پرست دل بدلوقسم کے لوگوں کو لینے سے ان کی خود کی اپنی پارٹی میں ٹکٹ حاصل کرنے والے لوگ ابھی کافی غصے میں ہیں۔ جن میں زیادہ تر بی ایس پی کے رابطے میں ہیں ۔ ویسے بھی انتخابات میں اندر اندر اس پارٹی کو کافی نقصان پہنچنے والاہے ۔ایس پی میں غیر مطمئن لیڈروں کو بی ایس پی میں جگہ دینے کے امکانات کو بے بنیا بتاتے ہوئے انہوں نے کہا’ بی ایس پی کے لوگ ایسے میں دوسری پارٹیوں کے اراکین و دیگر لوگوں کے ٹکٹ کٹنے پر انہیں اپنی پارٹی سے ٹکٹ دلانے سے ضرور پرہیز کریں اور ان کی جگہ پر اپنی پارٹی کے لوگوں کو ہی ٹکٹ دینے پر زیادہ زوردیں تو انتہائی مناسب ہوگا۔