بی ایس پی صدر نے دکھائی دریا دلی، یوپی مہمان خانہ کے واقعے میں ملائم سنگھ پر درج کیا مقدمہ واپس لیا

,

   

بی ایس پی صدر مایاوتی بہت بڑی دریا دلی دکھائی ہے، اور ملائم سنگھ یادو کے خلاف گیسٹ ہاوس کے واقعے میں درج مقدمے کو واپس لیا ہے، ذرائع کے مطابق مایاوتی نے کیس واپسی کیلئے گزرے فروری میں ہی حلف نامہ دیا تھا، مگر بی ایس پی کی طرف سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی تھی،ذرائع کے مطابق لوک سبھا انتخابات کے دوران ہی اس بات کا فیصلہ ہوا تھا ، اکھلیش یادو نے مایاوتی سے گیسٹ ہاؤس مقدمہ میں ملائم سنگھ کے خلاف کیس واپس لینے کی درخواست کی تھی جس کے بعد فروری میں ہی مایاوتی نے ملائم سنگھ کے خلاف کیس واپس لینے کا حلف نامہ دے دیا تھا لیکن اس بات کو میڈیا میں نشر نہیں کیا گیا تھا۔ اس معاملے میں جب ایک سینئر بی ایس پی لیڈر سے بات کی گئی تو انہوں نے کچھ بھی بولنے سے انکار کردیا۔