بی ایس پی نائب صدر کے انتخاب میں بھی این ڈی اے امیدوار کی حمایت کا اعلان

   

لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سپریمو مایاوتی نے اعلان کیا ہے کہ ان کی پارٹی 6 اگست کو ہونے والے نائب صدر کے انتخاب میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) کے امیدوار جگدیپ دھنکھڑ کی حمایت کرے گی۔ مایاوتی نے بدھ کے روز ٹویٹ کیا کہ صدر جمہوریہ کے لیے این ڈی اے امیدوار کی حمایت کے بعد اب وہ این ڈی اے کے نائب صدر کے امیدوار کے لیے پارٹی کی حمایت کا اعلان کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ “یہ سب جانتے ہیں کہ ملک کے اعلیٰ ترین صدارتی عہدے کے انتخاب میں حکمران پارٹی اور اپوزیشن کے درمیان اتفاق رائے کا فقدان تھا۔ اب نائب صدر کے عہدہ کے انتخاب میں بھی ایسی ہی صورتحال پیدا ہو رہی ہے ، جو 6 اگست کو ہونے جا رہے ہیں۔