لکھنئو: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے جمعہ کو اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے چوتھے مرحلے کے لئے اپنے 53 امیدواروں کی فہرست جاری کردی۔پیلی بھیت، لکھنئو، فتح پور، باندہ، رائے بریلی، اناؤ، ہردوئی، سیتا پور اور لکھیم پور کھیری اضلاع میں ہونے والے انتخابات کے لیے جاری کردہ فہرست میں سوشل انجینئرنگ کا بخوبی استعمال کیا گیا ہے ۔ پارٹی نے 16 مسلمانوں، پانچ خواتین اور چھ برہمنوں کو ٹکٹ دیا ہے ۔
