بی ایس پی کے پراجکٹوں کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا:مایاوتی

   

لکھنؤ۔ بہوجن سماج پارٹی( بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے اترپردیش میں برسراقتدار بی جے پی اور سابقہ سماج وادی پارٹی حکومت پر ان کے میعاد کار میں شروع کئے گئے عوامی پراجکٹوں کو بند کر نے کا الزام لگایا ہے ۔ مایاوتی نے ہفتہ کو اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا بی ایس پی حکومت کے دوران یوپی کے مختلف اضلاع کی طرح آگرہ میں بھی غریبوں کیلئے رہائش گاہیں بنائی گئی تھیں۔ جس کی عوامی سطح پر کافی ستائش ہوئی تھی لیکن اقتدار کی تبدیلی کے بعد مفاد عامہ کے ایسے پراجکٹوںکو ادھورا ہی چھوڑ دیا گیا۔
جنہیں پہلے ایس پی اور بی جے پی حکومت نے امتیازی سلوک کرتے ہوئے پورا نہیں کیا۔ کافی تکلیف دہ ہے ۔ انہوں نے کہا ‘ویسے بھی ریاست و ملک گواہ ہے کہ سخت تنگ نظری بھی مبنی سیاست اور ذات پات کے امتیاز وغیرہ کے وجہ ایس پی و بی ایس پی حکومت نے بی ایس پی حکومت کی اسکیمات کے نام ہی نہیں بدلے بلکہ انہیں بند کر کے مفاد عامہ کے ساتھ کھلواڑ کرنے کا کام کیا ہے ۔ جو ایک تاریک باب کی شکل میں درج رہے گا۔