بی ایس پی کے53 امیدواروں کا اعلان 14 مسلم اور3 خاتون امیدوار شامل تنہا مقابلہ کرنے مایاوتی کا فیصلہ

   

Ferty9 Clinic

لکھنو: مایاوتی نے یو پی اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلہ کے لئے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ بہوجن سماج پارٹی نے مغربی یوپی کی 58 میں سے 53 سیٹوں کے امیداروں کا اعلان کر دیا ہے۔ قبل ازیں، مایاوتی صاف کر چکی ہیں کہ بی ایس پی اس مرتبہ کسی بھی سیاسی جماعت سے اتحاد نہیں کریں گی اور اپنے دم پر انتخاب لڑیں گی۔ مایاوتی کا کہنا ہے کہ ان کا اتحاد سماج کے تمام طبقات سے ہے اور اسی کی بنیاد پر اس مرتبہ ان کی جماعت مکمل اکثریت کے ساتھ اقتدار میں آنے والی ہے۔مایاوتی نے جن 53 امیدواروں کا اعلان کیا ہے ان میں 14 مسلم اور صرف تین خاتون شامل ہیں۔مایاوتی نے کہا کہ دل بدل روکنے کے لیے سخت قانون کی ضرورت ہے ۔