لکھنؤ 27 نومبر (یو این آئی) اترپردیش میں چل رہے ایس آئی آر (خصوصی گہری نظر ثانی) کے دوران بی ایل او (بوتھ لیول آفیسر) کے خودکشی کرنے پر سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے بی جے پی حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ حکومت اقتدار کے نشہ میں اس غلط فہمی میں ہیکہ کام کے دباؤ میں کسی کی موت ہونے پر نہ تو وہ اپنی انتظامیہ کو بہتر بنائے گی اور نہ ہی کوئی معاوضہ دے گی۔ الیکشن کمیشن سے اپیل ہیکہ مرنے والوں کے پسماندگان کو ایک کروڑ روپئے معاوضہ دیا جائے ۔ سماج وادی پارٹی مرنے والے کے پسماندگان کو 2 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کرے گی۔ اکھلیش یادو نے کہا ہیکہ بی ایل او بھائیوں اور بہنوں پر ایس آئی آر کا غیر عملی اور ناممکن نشانہ تھوپا گیا ہے۔
