ممبئی ۔ 18 جنوری (ایجنسیز) ممبئی سمیت مہاراشٹرا کے 29 میونسپل کارپوریشن انتخابات کے نتائج نے ریاست کی سیاست میں ہلچل مچا رکھی ہے۔ اب تک ممبئی میونسپل کارپوریشن پر شیوسینا (ٹھاکرے گروپ) کا غلبہ رہا ہے ۔ شیو سینا (ادھو گروپ) اوراس کے اتحادیوں کا دعویٰ ہیکہ بڑے پیمانے پرانتخابات میں طاقت اور پیسے کا استعمال ہوا۔ وہیں ’سامنا‘ میں مراٹھی شناخت، ایکناتھ شنڈے اور بی جے پی پر سخت تنقید کی گئی ہے۔
