بی این راؤ ہیلت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مفت اینمیا میڈیکل کیمپ

   

کریم نگر۔/3 مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گورنمنٹ ہائی اسکول نگنور میں آج صبح دس بجے طالبات میں مفت آئرن سیرپ ( ٹانک ) خون کی کمی دور کرنے والے ٹیبلیٹس اور سیرپ کی مفت تقسیم عمل میں لائی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ دیگر تغذیہ بخش پھل وغیرہ کی بھی تقسیم عمل میں لائی گئی۔ 40 سے زائد نشاندہی کی گئی لڑکیوں میں یہ اشیاء تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر سوڈا چیرمین جی ڈی رام کرشنا راؤ مہمان خصوصی ڈاکٹر بی این راؤ ، ڈاکٹر رام کرن راؤ شریک تھے۔ اسکول صدر مدرس وینکٹیشورلو نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بی این راو ہیلت فاؤنڈیشن کے ذریعہ تاحال 30ہزار سے زائد سرکاری اسکولوں کے بچوں کی تشخیص کی جاکر انہیں خون کی کمی دور کرنے کے لئے مختلف اشیاء کی بھی تقسیم کی جاچکی ہیں۔ ڈاکٹر بی این راؤ نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لڑکیوں میں خون کی کمی کی وجہ سے ان کی جسمانی قوت اور دماغی سوچ و فکر میں مشکل پیش آرہی ہے اور ان کے قد و قامت میں اضافہ بھی نہیں ہوپاتا ۔کئی لڑکیاں خون کی کمی کی وجہ سے دیگر امراض میں مبتلاء ہوجاتی ہییں اور ان کی کمزور صحت کی وجہ سے وہ تعلیم کی طرف توجہ نہیں کرپاتی جس کی وجہ سے انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ چنانچہ بی این راؤ ہیلت فاونڈیشن کی جانب سے مسلسل اس پروگرام کے تحت اسکول بالخصوص سرکاری اسکولوں اور سلم علاقوں میں رہائش پذیر خاندانوں کے بچوں میں خون کی کمی کو دور کرنے کیلئے ٹیبلیٹ اور ٹانک کے ساتھ ساتھ دیگر غذائی اشیاء کی بھی تقسیم عمل میں لائی