بی ایڈ انٹرنس ایڈ سیٹ آخری تاریخ میں توسیع

   

حیدرآباد :۔ بی ایڈ انٹرنس ٹسٹ ایڈ سٹ کے فارم آن لائن داخل کرنے کی آخری تاریخ میں 22 جون تک توسیع کی گئی ہے ۔ اس دفعہ ڈگری کے علاوہ اس کے مماثل دیگر کورسز بی بی اے ، بی سی اے ، بی ای ، بی اے ( اورینٹل ) امیدواروں کو بی ایڈ میں داخلے کا اہل قرار دیا گیا ہے ۔ اہل اور خواہش مند امیدوار ایم اے حمید سے دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر تین بجے تا 5 بجے رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں ۔۔

پالی ٹیکنیک انٹرنس ماڈل گائیڈس
حیدرآباد :۔ اسٹیٹ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ کے زیر اہتمام تلنگانہ ریاست کے گورنمنٹ اور پرائیوٹ پالی ٹیکنیک اداروں میں انجینئرنگ ڈپلوما کورسز میں داخلے کے لیے انٹرنس ٹسٹ ’ پالی ‘ سیٹ ہوتا ہے ۔ اس کے لیے ایس ایس سی / دسویں کامیاب لڑکے / لڑکیاں اہل ہیں ۔ اس کے تین مضامین کے آبجکٹیو ٹائپ سوالات میں میاتھس ، فزیکس ، کیمسٹری ، ایس ایس سی نصاب کے ہیں ۔ اس کے ماڈل پیپرس گائیڈس دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس سے دو بجے تا 5 بجے حاصل کرسکتے ہیں ۔۔
ایمسیٹ اور نیٹ کی آن لائن کلاسیس
حیدرآباد :۔ ایمسیٹ ( انجینئرنگ / فارمیسی ) اور نیٹ ( میڈیکل انٹرنس ) کے آن لائن کوچنگ کلاسیس کا آغاز ہوچکا ہے ۔ انٹر ایم پی سی طلبہ کے لیے میاتھس ، فزیکس ، کیمسٹری اور انٹر بی پی سی طلبہ کے لیے باٹنی ، زوالوجی ، فزیکس ، کیمسٹری کے کوچنگ آن لائن ہورہی ہے ماہر لکچررس کے زیر نگرانی زوم پر کلاسیس ہیں ۔ اہل اور خواہش مند امیدوار 9290201021 پر واٹس اپ کرتے ہوئے رجسٹریشن کروائیں ۔۔