بی ایڈ داخلے کی ایڈ سیٹ کونسلنگ کا آغاز

   

حیدرآباد ۔ 30 ۔ نومبر : ( راست ) : بی ایڈ میں داخلے کیلئے ایڈ سیٹ کامیاب قرار پائے امیدواروں کیلئے کونسلنگ کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے ۔ یکم تا 8 دسمبر آن لائن رجسٹریشن پے منٹ کے ساتھ اسنادات کی تصدیق کے لیے اسکان کرنا ہوگا ۔ 17 دسمبر کو رجسٹرڈ امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی ۔ 18تا 20 دسمبر کالجس کو ویب آپشن دینا ہوگا ۔ 24 دسمبر کو کالج کی سطح پر امیدواروں کی فہرست الاٹمنٹ سیٹ دی جائے گی ۔ 25 دسمبر سے کالج کو رپورٹ کرنا ہوگا ۔ 30 دسمبر سے کلاسیس کا آغاز ہوگا ۔ محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر ایم اے حمید سے کونسلنگ رہنمائی کے لیے 4 تا 7 بجے رجوع ہوسکتے ہیں ۔۔