بی ایڈ کالجس کے پرنسپلس کیلئے اورینٹیشن پروگرام کا انعقاد

   

Ferty9 Clinic

محبوب نگر /8 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ڈاکٹر بشیر احمد پرنسپل کالج آف ایجوکیشن پالمور یونیورسٹی محبوب نگر کے بموجب پالمور یونیورسٹی سے ملحقہ تمام بی ایڈ کالجس کے پرنسپلس کیلئے ایک روزہ اورینٹیشن پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ جس کا مقصد بی ایڈ پروگرام کے نئے نصاب تعلیم پر عمل آوری میں درپیش مسائل کا جائزہ لینا اور ماڈریشن بورڈ میٹنگ کی تیاری کروانا تھا ۔ پروگرام میں ڈاکٹر مدھو سدن ریڈی رجسٹرار پالمور یونیورسٹی نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی اور مخاطبت میں کہا کہ ٹیچر ایجوکیشن کے معیار تعلیم کو بلند کرنے میں پرنسپلس کا رول اہم ہوگا ۔ ڈاکٹر شنکر ممبر این سی ٹی وی و چیرمین بورڈ آف اسٹیڈیز ان ایجوکیشن پالمور یونیورسٹی نے مخاطب کرتے ہوئے نئے نصاب تعلیم پر عمل آوری کیلئے مشورے پیش کئے ۔ ڈاکٹر وسنتا ، ڈاکٹر للیتا ، ڈاکٹر جگدیش ممبران بورڈ آف اسٹیڈیز نے ماڈریشن بورڈ کی اہمیت پر مخاطب کیا ۔ واضح رہے کہ ماڈریشن بورڈ میں ایک چیرمین اور دو ایگزمینرس ہوں گے ۔ وائس چانسلر پروفیسر لکشمی کانت راتھوڑ نے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ ڈاکٹر بشیر احمد نے تمام شرکاء کا خیرمقدم کیا ۔ کالج اسٹاف ڈاکٹر وشواناتھم ، ایچ او ڈی ڈاکٹر کروناکر ریڈی ، ڈاکٹر انجینیلو ، ڈاکٹر وجئے لکشمی ، ونود ، جیا نائیک بھی شریک تھے ۔ ڈاکٹر وشواناتھ نے شکریہ ادا کیا ۔