بی ایڈ کالج ورنگل میں عالمی یوم اردو کا انعقاد

   

ورنگل /9 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ایل بی نگر ورنگل میں واقع اسلامیہ بی ایڈ کالج میں شاعر مشرق علامہ اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر عالمی یوم اردو کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ اس موقع پرنسپل بی ایڈ کالج ڈاکٹر ویکٹ رام ریڈی نے سارے طلباء کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے اردو کو ایک سیکولر زبان قرار دیا ۔ وائس پرنسپل محمد اکرم ، اردو لکچرر محترمہ ناظمہ اور دیگر نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال کا کلام شعری جمالیات کا مرقع ہونے کے ساتھ دنیا کے کروڑوں انسانوں کے دلوں کی آواز ہے ۔ علامہ اقبال کی شاعری کا دائرہ انتہائی وسیع ہے ۔ علامہ اقبال نے ایسے نظریات کی تلاش کی جو رنگ و نسل اور علاقائی امتیاز سے اوپر اٹھ کر اخوت و بھائی چارگی مساوات اور یکجہتی کی تعلیم دئے ہیں۔ سارے طلباء نے اس موقع پر بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ اس موقع پر شاہانہ میڈم ، شہناز میڈم ، سری دیوی میڈم ، سوپنا میڈم ، نسرین میڈم ، مسٹر پون سر کے علاوہ طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی ۔