بی ایڈ کی تکمیل کرنے والی طالبات کیلئے منعقدہ وداعی تقریب سے دانشوروں کا خطاب
بودھن ۔ بودھن کے ایڈپلی منڈل میں قائم بی ایڈ ازاں کالج میں سال 2021 کے دوران تعلیم و تربیت مکمل کرچکے طالبات کے لئے منعقدہ الوداعی تقریب سے کالج ہذا کے چیرمین خضر احمد نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کالج کا قیام سال 2013 سے اب تک ان کے کالج کے فارغ التحصیل طلبہ کا ہر سال تلنگانہ یونیورسٹی کے منتخب جملہ ٹاپ 10 میں 7 تا 8 طلبہ کا تعلق ان کے کالج سے ہی ہوتا آرہا ہے۔ چیرمین نے بتایا کہ بی ایڈ تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طالبات ایس ڈبلیو زیڈ کی کونسلنگ کے دوران ازاں کالج میں نشست حاصل کرنے کو پہلے ترجیح دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے کالج سے تعلیم حاصل کی ہوئی تقریباً 25 فیصد طالبات سرکاری مدارس میںملازمت انجام دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کالج کے سالانہ نتائج کا فیصد ہر سال 90 فیصد کے آس پاس رہتا ہے۔ مہمان خصوصی تلنگانہ یونیورسٹی ہیڈ آف دی ڈپارٹمنٹ باٹینی بی ویدیا وردھن پروفیسرنے طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا۔ اب آپ خود ایک مکمل استاد بن چکے ہیں۔ آپ کی عمل پیشہ وارانہ زندگی میں آپ کو سینکڑوں طلبہ کو علم کے زیور سے آراستہ کرنا ہے۔ پروفیسر ویدیا وردھن نے طالبات سے خواہش کی کہ وہ ہر ایک ایسے دو مستحق طلبہ کا انتخاب کریں جو اسکول و کالجس کی فیس ادا نہیں کرسکتے۔ ان کو مفت میں تعلیم و تربیت دیں۔ اس وداعی جلسے کے آغاز پر کرسپانڈنٹ سکریٹری محمد شہباز احمد نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔ اس جلسے میں میر غوث علی ڈائرکٹر میر جاوید علی کرسپانڈنٹ کرسٹ ہائی اسکول رکاس پیٹ کے علاوہ طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔