بی ایڈ کورسیس میں نشستوں کے الاٹمنٹ کی اجرائی

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ اسٹیٹ ایجوکیشن کامن انٹرنس ٹسٹ ( ٹی ایس ۔ ایڈ سیٹ ) 2020 پہلے مرحلہ کی ویب کونسلنگ کے ذریعہ بی ایڈ کورسیس میں نشستوں کے الاٹمنٹ کی آج اجرائی عمل میں آئی ۔ داخلوں کیلئے کنوینر کوٹہ کی 13,510 نشستیں دستیاب ہیں۔ جملہ 18,870 امیدواروں نے ویب آپشن سے استفادہ کیا جن کے منجملہ 10,265 طلبا کو پہلے مرحلے کی کونسلنگ میں نشستیں الاٹ کی گئیں ۔ ٹی ایس ایڈسیٹ 2020 داخلہ کنوینر پروفیسر پی رمیش بابو نے ایک اعلامیہ میں یہ بات بتائی ۔ طلبا کو داخلہ لیٹر ‘ چالان فارم برائے ادائیگی ٹیوشن فیس ڈاون لوڈ کرنا ہوگا ۔ فیس یونین بینک / آندھرا بینک کی کسی بھی شاخ پر ادا کی جاسکتی ہے ۔ ٹیوشن فیس کی ادائیگی کے بعد طلبا کو الاٹ کردہ کالجس میں اصل دستاویزات کے ساتھ تنقیح کیلئے پیش ہونا ہوگا ۔ اس کے ساتھ فیس چالان اور جوائننگ لیٹر بھی رکھنا ہوگا اور یہ کام 18 تا 22 جنوری مکمل کرلیا جانا چاہئے ۔ اصل دستاویزات کی جانچ کے بعد الاٹمنٹ آرڈر تیار کرکے کالج سے جاری کیا جائیگا۔